ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بڑھ سکتی ہیں سبھاش برالا کی مشکلیں، سامنے آیا ایک اور معاملہ،بی جے پی لیڈرکے اہل خانہ کے خلاف نابالغہ نے ہریانہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی

بڑھ سکتی ہیں سبھاش برالا کی مشکلیں، سامنے آیا ایک اور معاملہ،بی جے پی لیڈرکے اہل خانہ کے خلاف نابالغہ نے ہریانہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی

Wed, 09 Aug 2017 15:11:25    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،8اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہریانہ کے بی جے پی صدر سبھاش برالا کے خاندان سے منسلک ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے،جس نابالغ متاثرہ نے انصاف کی اپیل لگاتے ہوئے پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے منگل کو ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے اور ہریانہ حکومت کو ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے،جس کے ساتھ ہی اب سبھاش برالا اور ان کے خاندان کی مشکلیں اور بھی بڑھ سکتی ہیں۔بی جے پی صدر سبھاش برالا کے خاندان کے خلاف پہلے بھی ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش اور چھیڑچھاڑ کا مقدمہ درج ہو چکا ہے لیکن متاثرہ خاندان کو سبھاش برالا کے سیاسی رسوخ کے سبب انصاف نہیں ملا۔اسی لیے فتح آباد کے ٹوہانا رہائشی اس متاثرہ خاندان نے اب ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔الزام ہے کہ مئی کے مہینے میں سبھاش برالا کے رشتے میں پوتے لگنے والے ان کے خاندان کے دو لڑکوں کلدیپ برالا اور وکرم برالا نے ٹوہانا کے ہی ایک گاؤں کی نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور اس دوران اس سے چھیڑچھاڑ بھی کی۔اس کے بعد ہریانہ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آرہی درج نہیں کی۔جس کے بعد متاثرہ لڑکی کا خاندان اور گاؤں کے لوگ سڑکوں پر اتر آئے۔پولیس کے دباؤ کے سبب بعد میں مقدمہ درج کرنا پڑا لیکن ایف آئی آردرج کرنے کے باوجود پولیس نے صوبہ بی جے پی صدر سبھاش برالا کے سیاسی رسوخ اور دباؤ کے سبب اس معاملے میں کوئی بھی کارروائی نہیں۔


Share: